• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعمیرات کیلئےحکومتی پیکیج کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، وزیراعظم


نیشنل کوآرڈی نینشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس میں وڈیولنک کے ذریعے سندھ، بلوچستان کے چیف سیکرٹریز نے  شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری آزادجموں و کشمیر اور دیگر بھی بذریعہ وڈیو لنک شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ تعمیرات کے لیےحکومتی مراعاتی پیکیج کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، پیکیج کا مقصد معاشی عمل تیز کرنا اور  تعمیرات سے منسلک صنعتوں کا فروغ ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پیکیج خصوصاً کم آمدنی والوں کے اپنے گھر کے خواب کی تکمیل ہے، حکومت نظام کو آسان سے آسان تر آسان تر بنانے کے لیے پُر عزم ہے۔ آئندہ ہفتے ون ونڈو سہولت، حکومتی اجازت ناموں اور فیس ادائیگیوں کا لائحہ عمل پیش کیاجائے۔ 

انہوں نے کہا کہ حکومتی اجازت ناموں، این او سی و دیگر عوامل کی وقت پر تکمیل یقینی بنائی جائے۔ غفلت یا غیر ضروری رکاوٹیں پیدا کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

وزیراعظم نے تعمیرات کے شعبے میں ہر سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی استعمال پر زور دیا اور کہا کہ رئیل اسٹیٹ ریگولٹری اتھارٹی سے متعلق اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت جلد مکمل کی جائے۔ 

وزیراعظم نے بینکوں کیلیے سبسڈی آسان ترین بنانے کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی۔

چیئرمین ایل ڈی اے نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت ایل ڈی اے سٹی منصوبے پربریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری سندھ نے بتایا کہ سندھ میں بھی تعمیرات پر ٹیکسوں کی شرح گھٹا کر پنجاب اور کے پی کے برابر کردی گئی ہے۔

تازہ ترین