• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی ضمانت میں 17 اگست تک توسیع،کیس سننے سے جج کی معذرت

شہباز شریف کی ضمانت میں 17 اگست تک توسیع،کیس سننے سے جج کی معذرت 


لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے سربراہ جسٹس شہرام سرور نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت سے معذرت کرلی تاہم اپوزیشن لیڈر کو گرفتار نہ کرنے احکامات میں 17 اگست توسیع کر دی۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیشی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاجارہاہے،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کے روبرو شہباز شریف اپنی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر پیش ہوئے تاہم بنچ کے سربراہ جسٹس شہرام سرور نے شہباز کے وکیل اعظم نذیر تارڑ سے ذاتی تعلق کی بنیاد سماعت سے معذرت کرلی اور درخواست ضمانت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بجھوا دی اور سفارش کہ درخواست پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیا ۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ پہنچنے کے بعد ہائیکورٹ بار کے کمیٹی روم میں وکلا اور میڈیا کے ارکان سے گفتگو میں شہباز شریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب کا کردار عوام کے سامنے آ چکا ہے۔

تازہ ترین