• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی اے پی سی بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہوگی

لاہور(نمائندہ جنگ) اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلاول ہائوس لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہوگی. اے پی سی اگست کے دوسرے ہفتے میں ہونے کا امکان ہے. اے پی سی کی میزبانی مسلم لیگ ن نے کرنی تھی لیکن شہباز شریف کے آئسولیشن میں ہونے کی وجہ سے ن لیگ کے لئے اے پی سی کی میزبانی کرنا مشکل ہے. پیپلزپارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور نے کہا کہ بلاول بھٹو اور مسلم لیگ ن کے وفد کے درمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات کے دوران جائنٹ اپوزیشن کورآڈی نیشن کمیٹی قائم ہوئی جس کا اجلاس جلد ہو گا جس میں اے پی سی کی جگہ اور تاریخ کا تعین ہو گا۔

تازہ ترین