• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے چین میں اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے نے ٹینس ایونٹس منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منسوخی کے بعد اس سال چین میں کوئی ٹینس ایونٹ نہیں ہو گا، چین میں کورونا وائرس کی وجہ سے انٹر نیشنل ایونٹس پر پابندی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ چین میں صرف بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022ء کے ٹرائل ایونٹس کی اجازت ہے۔

ادھر ڈبلیو ٹی اے کے چیف ایگزیکٹو اسٹیو سمن کہتے ہیں کہ افسوس ہے کہ ڈبلیو ٹی اے کے اہم ایونٹس چین میں نہیں ہوں گے، ‏ڈبلیو ٹی اے فائنلز سمیت 7 ایونٹس چین میں ہونے تھے۔

‏اے ٹی پی کےمنسوخ ہونے والے 6 ایونٹس میں شنگھائی ماسٹرز اور چائنا اوپن بھی شامل ہیں۔

اے ٹی پی کے چیئرمین آندرے گودنزی کے مطابق چینی حکومت کے فیصلے کی عزت کرتے ہیں، تاہم ایونٹس کی منسوخی کا افسوس ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ومبلڈن کی انعامی رقم تمام کھلاڑیوں میں تقسیم ہوگی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ متبادل پلانز بنا رہے ہیں تاکہ ٹینس کی سرگرمیاں شروع ہونے کے بعد جاری رہیں۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل ٹینس کی سرگرمیاںکورونا وائرس کی وباء کے باعث 5 ماہ کے وقفے کے بعد اگست میں شروع ہو رہی ہیں۔

تازہ ترین