• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ میں آسیہ اندرابی سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور


سینیٹ میں کشمیری رہنما آسیہ اندرانی سے اظہار یکجہتی کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر مشاہد حسین سید نے آسیہ اندرابی سے اظہار یکجہتی کی قرار داد پیش کی، جو منظور کرلی گئی۔

قرارداد میں سینیٹ ارکان نے کشمیر کی آزادی کی تحریک میں کردار ادا کرنے پر آسیہ اندرابی کو خراج تحسین پیش کیا۔

سینیٹ نے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیدی رہنما کو تہاڑ جیل میں قید تنہائی وارڈ میں منتقل کرنے کی مذمت کی ہے اور آسیہ اندرابی کی رہائی کامطالبہ کیا۔

آج مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے ، اس موقع پر احتجاج اور مظاہرے کیے گئے۔

تازہ ترین