• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی قیادت میں مسئلہ کشمیر ہر فورم پر اٹھائیں گے، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں مسئلہ کشمیر کو دنیا کے ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ بھارت گزشتہ کئی دہائیوں سے کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دبانے کی کوششیں کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سال 5 اگست کو غیر قانونی اقدام کرکے کشمیریوں کو سنگین صورتحال سے دوچار کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اس اقدام سے بھارتی فوجیوں کو کشمیریوں کے گھروں میں داخل ہونے کا حق دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیر آئینی اقدام کے مقبوضہ کشمیر کی جغرافیائی حیثیت بدلنے کی کوشش کی گئی۔

ایک اور بیان میں شبلی فراز نے سینیٹ میں کشمیری خاتون رہنما آسیہ اندرابی سے متعلق قرارداد پر کہا کہ ہم آسیہ اندرابی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی نظریات کی بنا پرضعیف خاتون کی قید بھارتی ریاستی سامراجی ذہنیت کی عکاس ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے یہ بھی کہا کہ کشمیری جدوجہد آزادی کی خاتون رہنما آسیہ اندرابی کی طویل حراست انتہائی تشویشناک ہے۔

تازہ ترین