• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہفتے میں 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا


ادارہ شماریات نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے، حالیہ ہفتے میں مہنگائی میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ایک ہفتہ میں 17 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 2 روپے 52 پیسے فی کلو کا اضافہ ہوا، جس کے بعد چینی کی قیمت 85 روپے32 پیسے سے بڑھ کر 87 روپے 84 پیسے فی کلو ہو گئی، جبکہ تین ہفتوں کے دوران چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 34 روپے مہنگا ہوگیا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں آلو کی قیمت میں 2.02 روپے فی کلو اضافہ ہوا، جس کے بعد آلو کی قیمت 62.27 روپے سے بڑھ کر 64 روپے 29 پیسے فی کلو ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق پیاز 4 روپے فی کلو، 200 گرام سرخ مرچ 16 روپے مہنگی ہوئی ہے،جبکہ ایک ہفتہ میں دہی فی کلو قیمت 2 روپے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ دودھ، چھوٹا گوشت اور چاول کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چکن 29 روپے 73 پیسے فی کلو سستا ہوا اور کیلے فی درجن 3 روپے، لہسن 2 روپے فی کلو سستا ہوا۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کا سلنڈر بھی 7 روپے سستا ہوا، جبکہ دال مونگ، انڈے اور د ال ماش بھی سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 23 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تازہ ترین