• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب سے گلگت بلتستان کے نگراں وزیر اعلیٰ کی ملاقات

وفاقی وزیر پاور اینڈ پٹرولیم عمر ایوب سے گلگت بلتستان کےنگراں وزیر اعلیٰ نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے نگراں وزیراعلیٰ کو یقین دہانی کرائی کہ گلگت بلتستان سے قیمتی پتھروں سمیت قدرتی وسائل کو حکومت بروئے کار لائے گی۔

پاور ڈویژن کے اعلامیےکے مطابق وفاقی وزیر پاور اینڈ پیٹر ولیم عمر ایوب اور نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات میں گلگت بلتستان کے مقامی وسائل کو بروئے کار لاکر ان کی مارکیٹنگ کو فروغ دینے پرا تفاق کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گلگت بلتستان کے قدرتی وسائل کے ثمرات مقامی افراد تک پہنچائیں گے۔

نگراں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے قدرتی وسائل کو بروئے کار لانے سے مقامی افراد کو روزگار ملے گا۔

تازہ ترین