• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان


ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ بحیرہ عرب میں ممبئی کے قریب کم شدت کا ہوا کا کم دباؤ موجود ہے۔

سردار فراز نے بتایا کہ ہوا کے کم دباؤ کا پھیلاؤ سندھ اور کراچی کی طرف آرہا ہے اور دوپہر کے بعد گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے معتدل بارش ہوسکتی ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق بارش سے قبل 50 سے60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی کا بھی امکان ہے جبکہ شہر کے چند ایک مقامات پر تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔

سردار فراز کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں 20 سے30 ملی میٹر بارش کی اُمید کی جارہی ہے۔

تازہ ترین