پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اخترمینگل سے رابطہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے سرداراختر مینگل سےملاقات کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور سردار اختر مینگل کے درمیان ملاقات آج اسلام آباد میں متوقع ہے۔