لاڑکانہ میں ہفتہ وار لاک ڈاون کے تحت پولیس نے مختلف بازار بند کرادئیے ہیں۔
لاڑکانہ کے بازاروں میں ریشم گلی، شاہی بازار اور جیلس بازار اچانک بند کرائے گئے ہیں۔ اِس ضمن میں پولیس نے کہا کہ حکومتی احکامات کے تحت ہفتے میں دو دن بازار بند رکھے جانا لازمی ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی وجہ سے حکومت کی جانب سے ہفتہ اور اتوار مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جس کے تحت ہفتہ اور اتوار کو تمام بازار اور کاروباری مراکز بند رہیں گے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 71 ہزار 887 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 5 ہزار 787 تک جا پہنچی ہے۔