• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم اور لاک ڈاون کو ایک سال مکمل ہونے پر دو روزہ احتجاجی مظاہرے ہوں گے ۔

چار اگست کو پاکستان مسلم لیگ (ق) فرانس اور پاکستان تحریک انصاف فرانس مشترکہ طور ایفل ٹاور کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔

جموں کشمیر فورم فرانس کے صدر مرزا آصف جرال اور فرانس انٹرنیشنل کشمیر پیس فورم کے صدر زاہد ہاشمی پاکستانی کمیونٹی کے تعاون اور اظہار یکجہتی کے ساتھ پانچ اگست کو کاردولیس سے ایک احتجاجی ریلی نکالیں گے۔

پلس دی ری پبلک پہنچ کر وہاں مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے، مظاہروں کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں سوشل میڈیا پر علیحدہ علیحدہ پوسٹر لگائے جارہے ہیں تاکہ مودی حکومت کو یورپی ممالک میں بے نقاب کیا جائے۔

تازہ ترین