• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ناردرن بائی پاس سے خاتون کی لاش ملی ہے، خاتون کو سر پر وزنی پتھر مار کر قتل کیا گیا ہے۔

منگھوپیر پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس، سرجانی کٹ سے خاتون کی لاش ملی ہے۔

مقتولہ خاتون کو سر پر وزنی پتھر مار کر قتل کیا گیا ہے، لاش کے قریب ہی قتل میں استعمال ہونے والا خون آلود پتھر بھی ملا ہے۔

مقتولہ خاتون نے پینٹ شرٹ اور جوتے پہنے ہوئے ہیں، مقتولہ کے کپڑوں سے کوئی شناختی دستاویز نہیں ملی۔

جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ضابطے کی کارروائی کے لئے لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین