• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے جو وعدے کیے انہیں پورا کیا، مراد سعید


وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے جو وعدے کئے انہیں پورا کیا۔

تحریک انصاف حکومت کے 2 سال مکمل ہونے پر میڈیا بریفنگ میں مراد سعید نےکہاکہ عمران خان نے وعدہ کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہیں گے، وہ وہاں نہیں رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی کیمپ آفس بھی نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی غیر ملکی دورے پر اپنے کسی رشتے دار کو لے کر گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنی رہائش گاہ تک جانے والی سڑک بھی خود نہیں بنوائی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان 2018ء میں ووٹ کی طاقت اور اللّٰہ کے فضل سے وزیراعظم بنے، انہوں نے کسی آمر کو ڈیڈی نہیں کہا۔

مراد سعید نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے پرچی کو ثبوت بناکر سیاست شروع کی، جنرل جیلانی کے ذریعے نواز شریف سیاست میں آئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ خواجہ آصف نے امریکا میں انٹرویو کے دوران عمران خان کو مذہبی اور دین پسند قرار دیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف میں پچھلی حکومت کےدور میں گیا، بھارت نے وہاں نواز شریف کے بیان کو کلبھوشن کے حق میں پیش کیا۔

مراد سعید نے کہا کہ چینی کی جے آئی ٹی اور فیک اکاؤنٹس جے آئی ٹی میں ’ان‘ کے ابو کا ذکر ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ سے گندم چوری کی خبریں آرہی ہیں، یہ جتنا مرضی شور مچالیں انہیں این آر او نہیں ملے گا۔

تازہ ترین