• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر کمیٹی تمام پارلیمان کے سیاسی لیڈروں کی عکاسی کرتی ہے، شہریار آفریدی

چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی کا کہنا ہے کہ معاشی مضبوطی تک دنیا آپ کے ساتھ نہ چلتی ہے نہ آپ کی آواز بنتی ہے، کشمیر کمیٹی تمام پارلیمان کے سیاسی لیڈروں کی عکاسی کرتی ہے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہریار آفریدی نےکہا کہ ہندوستان  تمام کشمیریوں کے حقوق کی پامالی کررہا ہے، دنیا کو یہ نظر نہیں آرہا۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ اس وقت دنیا میں سوشل میڈیا کا کردار بہت اہم ہے، ہندوستان نے تمام میڈیا میں ایک موثر طریقے سےمہم چلائی، گوگل نے نقشے سے فلسطین نکالا، سرچ کریں فلسطین نظر نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ مختلف نصاب تعلیمی نظام کو تقسم کرتے ہیں، عوام کو خوشخبری ملے گی کہ پورے ملک میں ایک نصاب پڑھایا جائے گا۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ قوم ایک صفحے پر نظر آنی چاہیے، ہمیں ایک سمت میں جانے کی ضرورت ہے، کشمیر میں جو ہورہا ہے، وہ کیوں دنیا کو نہیں دکھایا جارہے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ مجھ سے، وزیر اعظم سے کشمیر کمیٹی سے، ہم سب سے رب پوچھے گا۔

یہ بھی پڑھیے: مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، احتجاج اور مظاہرے

شہریار آفریدی نے کہا کہ کشمیر سیل دفتر خارجہ میں 24 گھنٹے کام کررہا ہے، مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا سے رابطہ کر رہے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے ہر بچے کو تیار کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مشن، کشمیر کا مستقبل ہمارے ایمان میں سے ایک نشانی ہے، مجھے جس ضلع میں بلانا ہے آؤں گا، آزاد کشمیر میں بلانا ہے، وہاں بھی آؤں گا۔

شہر یار آفریدی نے کہا کہ بھارت اپنے پاؤں پر کلہاڑا مار رہا ہے، مودی دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگا، جبکہ بھارت کی معیشت تباہ ہونے جارہی ہے۔

تازہ ترین