• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدا لاضحیٰ سے قبل سبزیوں کی قیمتیں بڑھنا شروع


عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں۔

لاہور اور حیدر آباد میں عید الاضحیٰ کے قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے۔

شہریوں نے قیمتیں سن کر دنگ رہ گئے، کچھ نے کہا کہ سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوگئیں، اب کھائیں تو کیا کھائیں؟

لاہور میں ٹماٹر 80 روپے سے 110 روپے، پیاز 60 سے 70روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔

دھنیا اور ہری مرچ 240 روپے اور ادرک 440 روپے کلو تک پہنچ گیا، لیموں دیسی 150سے 180، آلو 70 روپے، پھول گوبھی 120، بھنڈی 100 سے 120، کریلے 50 روپے، اروی اور ٹنڈے 100 روپے کلو میں ہوگئے۔

ادھر حیدرآباد میں بھی لہسن اور ٹماٹر کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ضلعی انتظامیہ سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہوگئی۔

دکانداروں نے قیمتیں آسمان تک پہنچنے کی بھی منطق نکال لی، اُن کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی سپلائی کم ہے، اس لیے ریٹ زیادہ ہورہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت قیمتوں میں اضافہ روکنے کے فوری اقدامات کرے۔

تازہ ترین