• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ: بہن کے ہاتھوں تاوان کیلئے اغواء بھائی بازیاب

اوکاڑہ: بہن کے ہاتھوں تاوان کیلئے اغواء بھائی بازیاب


پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں پولیس نے 20 لاکھ روپے تاوان کے لیے بہن کے ہاتھوں اغواء ہونے والے 15 سالہ بھائی کو بازیاب کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اوکاڑہ پولیس نے بتایا کہ حسنین رضا کو اس کی سگی بہن کائنات فاطمہ اور بہنوئی عمران نے ایک شخص اشمل کی مدد سے اغواء کیا تھا۔

ملزمان نے حسنین کی رہائی کے عوض اس کے والدین سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے: جڑواں شہروں سے بہن بھائی سمیت 6 افراد اغواء

پولیس نے 24 گھنٹے میں مغوی حسنین کو بازیاب کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تازہ ترین