• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مونس الہٰی نیب الزامات کی کئی بار وضاحت کرچکے، چوہدری شجاعت


حکمران اتحاد میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مونس الہٰی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے الزامات کی وضاحت کردی ہے۔

ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی کئی مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے کسی ادارے سے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر ثبوت کے اس طرح کے الزامات چھپوائے جاتے ہیں، سیاستدانوں پر بہتان تراشتی کر کے انہیں بدنام کیا جاتا ہے۔

ق لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم پر لگائے گئے الزامات آج سے 20 سال پہلے وجود میں آئے تھے، یہ الزامات کئی مرتبہ ختم بھی ہوچکے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ دوبارہ ہڈیاں جوڑ کر پرانے بت کے بجائے نیا مجسمہ بنانا چاہتے ہیں، خواہش ہے کہ وہ اربوں روپے کا الزام لگاتے وقت صفروں کا خیال ضرور رکھیں۔

تازہ ترین