• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں دھاگے کی فیکٹری میں لگی آگ شدت اختیار کر گئی، آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو پانی کی کمی کا مسئلہ درپیش ہے۔

پولیس کے مطابق ہائیڈرنٹ سے فائر بریگیڈ کو پانی کی فراہمی کی کوشش کر رہے ہیں،جبکہ واٹربورڈ کے صفورا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کاکہنا ہے کہ صفورا ہائیڈرنٹ سے فائربریگیڈ کو پانی کی فراہمی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹینکروں کے ذریعے فوری طور پر آتشزدگی کے مقام پر25 ہزار گیلن پانی پہنچادیا گیا ہے۔

تازہ ترین