• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھ سے زیادہ میرے احساسات یہ محلے کی پھپھو جانتی ہیں: عاصم اظہر

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے سوشل میڈیا صارفین کو محلے کی پھپھو قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر عاصم اظہر نے لکھا کہ ’یہ وقت آگیا ہے کہ میں اپنے ہی گانے کے اپنے ہی لکھے ہوئے بول ٹوئٹ نہیں کرسکتا۔‘

عاصم اپنے گانے کے لیرکس اس وجہ سے ٹوئٹ کرنے سے گریزاں ہیں کہ لوگ غیر حقیقت پسندانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے اُن کے ٹوئٹس کو ماضی سے جوڑنے لگتے ہیں۔

گلوکار نے لکھا کہ ’مجھ سے زیادہ میرے احساسات اور جذبات تو یہ محلے کی پھپھو جانتی ہیں۔‘

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر کے لائیو سیشن کے بیان کے عاصم اُن کے صرف ایک دوست ہیں، کے بعد ایک تہلکہ ہی مچ گیا تھا اور صارفین کی جانب سے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر پر خوب تنقید کی جا رہی تھی۔

اس تمام معاملے پر بھی عاصم نے ایسے ہی الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر ہانیہ سے تعلق کے معاملے پر کہا کہ ہمارا رشتہ ایسا ہے جو کسی بھی سوچ سے ہٹ کر ہے، میرے لیے یہ کسی بھی لیبل سے بڑھ کر ہے، تو سارے آرام سے بیٹھو ہر جگہ محلے کی پھپھو نہیں بنتے۔

عاصم اظہر نے کہا کہ ہانیہ ایک انتہائی خوبصورت انسان ہیں، میں ہمیشہ اس کے لیے حاضر ہوں جیسے وہ میرے حاضر ہے اور یہ اس کا مجھ پر اثر ہے کہ اس نے مجھے ہمیشہ پیار بانٹنا سکھایا ہے۔

تازہ ترین