آپ آف لائن ہیں
جمعہ23؍ذی الحج 1441ھ14؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

منیٰ، مزدلفہ، عرفات میں تمام مساجد میں سینیٹائزیشن کا کام مکمل

حج سے پہلے منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں تمام مساجد میں صفائی اور سینیٹائزیشن کا کام مکمل کر لیا گیا۔

سعودی وزارت اسلامی امور نے مسجد نمرہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں، مسجد میں نیا ایئرکنڈیشن سسٹم آپریشنل کر دیا گیا ہے، عازمین کے لیے اسپیشل واش روم تیار کرائے گئے ہیں اور ان کے لیے خصوصی گزر گاہیں ہیں۔

مسجد میں ایک لاکھ 10 ہزار مربع میٹر سے زیادہ رقبے پر قالین بچھائے گئے ہیں، مسجد میں سی سی کیمرے اور حج کرنے والوں کے لیے رہنما اسکرین بھی نصب ہیں۔

مزدلفہ میں مسجد المشعر الحرام کو بھی تمام سہو لتوں سے آراستہ کر دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے جون میں اس سال کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید