وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نیب کے چکر لگا لگا کر اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیں، احتساب کے چکروں میں پھنسے احسن اقبال بہکے بہکے بیانات دے کر اپنا دل بہلا رہے ہیں۔
فیاض چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 50 کے قریب لیگی ارکان کے حکومت کے ساتھ رابطوں نے لیگی قیادت کی نیندیں اڑا دی ہیں، بقیہ ارکان کو متنفر ہونے سے بچانے کے لیے احسن اقبال پی ٹی آئی کے ارکان سے متعلق بیانات دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غیر متحدہ اپوزیشن کی حکومت گرانے کی خواہش آئندہ تین سال تک پوری ہونا ناممکن ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کئی سال تک معیشت کا بیڑہ غرق کرنے کے بعد نون لیگی رہنما حکومت کو معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں۔