• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں بارش: مدرسہ میں پھنسی طالبات کو الخدمت کے رضاکاروں نے ریسکیو کیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گلفام آباد علی گڑھ کے مدرسہ کی بچیاں برساتی پانی پھنس گئیں۔

شدید بارش کی وجہ سے مدرسہ کی بچیاں صبح سے پھنسی ہوئی تھیں۔

فلاحی ادارے الخدمت کے رضا کاروں نے مدرسہ میں محصور ان بچیوں کو ریسکیو کیا۔


مدرسہ کی درجنوں بچیوں کو ٹیوب کے ذریعہ ریسکیو کیا گیا۔

واضح رہے کہ اورنگی ٹاؤن میں معمول سے زیادہ بارش ہوئی جس کا محکمہ موسمیات کے پاس بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں ہے۔

جائیکا کے تعاون سے بنایا گیا ڈوپلر ریڈار اب تک ایکٹو نہ ہوسکا جبکہ جاپانی انجینئرز کوویڈ 19کے باعث مون سون سے قبل ہی واپس چلے گئے۔

واضح رہے کہ ریڈار یہ بتانے میں معاون ہوتا ہے کہ بادل ایک اندازے کے مطابق کتنی بارش برسا سکتے ہیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ اورنگی ٹاؤن میں بعض شہریوں نے آلات نصب کررکھے ہیں ان سے ڈیٹا لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ کراچی میں سب سے زیادہ بارش گلشن حدید میں ریکارڈ کی گئی تھی جو تقریباً 86 ملی میٹر تک تھی۔

تازہ ترین