• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمانی کمیٹی برائے قانون ساز ی غیر آئینی ہے، شاہد خاقان


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں ہونے والے پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کے اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن کے کمیٹی ارکان شریک ہوئے، تاہم شاہد خاقان عباسی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہونے کے باوجود میٹنگ میں نہیں گئے۔

اس دوران صحافیوں نے سابق وزیراعظم سے ان کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت کے بارے میں استفسار کیا تو انہوں نے کہا کہ جو سمجھتے ہیں کمیٹی جائز ہے وہ شریک ہیں میں نہیں ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رولز کے مطابق ایسے پارلیمانی کمیٹی قائم نہیں کی جاسکتی۔

تازہ ترین