اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) مسلم لیگ (ن) کے صدرقائدحزب اختلاف شہبازشریف کو ورلڈ بنک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچا موتھوایلنگوان نے شکریے کا خط لکھا ہے۔ پاکستان میں اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے والے پیچا موتھو ایلنگوان نے شہبازشریف کا معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ پانچ سال میں آپ کی رہنمائی، مدد اور تعاون کے بغیر ہمیں ملنے والی کامیابیاں ممکن نہ ہوپاتیں۔