کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال احسن اقبال کا پی ٹی آئی کے اراکین کا رابطے میں ہونے کا انکشاف، مشکل وقت گزرچکا ہے، وزیراعظم ، کس کا دعویٰ درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ احسن اقبال اور عمران خان دونوں کے دعوے غلط ہیں،پی ٹی آئی کے اپنے لوگ تسلیم کرتے ہیں کہ ابھی الیکشن ہوگئے تو ان کیلئے نشستیں جیتنا مشکل ہوجائے گا۔
مظہر عباس نے کہا کہ میرے لئے احسن اقبال یاعمران خان نہیں کراچی سب سے بڑا مسئلہ ہے، آدھا کراچی اس وقت سمندر کا منظر پیش کررہا ہے لیکن پروگرام میں اس پر سوال ہی نہیں رکھا گیا، کراچی کو جس طرح لاوارث چھوڑیا گیا ہے یہ تشویشناک بات ہے۔
عمران خان کی زبان سے دو لفظ کراچی کیلئے نہیں نکلے، بلاول بھٹو زرداری بھی کراچی سے غائب ہیں پتا نہیں کدھر گھوم رہے ہیں، کراچی آپ کو 70فیصد ریونیو دیتا ہے لیکن اس کی حالت دیکھیں تو معیشت کیسے آگے بڑھ سکتی ہے۔