• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان : پولیس اور فوج کا سرچ آپریشن، 650مشتبہ افراد گرفتار

Mardan Military And Police Search Operation 650 Suspected Arrested
پولیس اور پاک فوج نے مردان اور اس کے ملحقہ علاقوں میں 10دن کے مشترکہ سرچ آپریشن کے بعد بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، 650 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

جی سی او مالاکنڈ میجرجنرل نادرخان نے پنجاب ریجمنٹ سینٹرمردان کا دورہ کیا اور مردان میں کیے گئے مشترکہ آپریشن سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 10دنوں کے ٹارگٹڈ سرچ آپریشن میں مردان اور اس کے ملحقہ علاقوں سے ملک دشمن عناصر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی مردان طاہر خان نے بھی مشترکہ سرچ آپریشن سے متعلق پریس ریلیزجاری کی جس کے مطابق آپریشن میں 7 ہزار گھروں کی تلاشی کے دوران 637 مشتبہ افراد ، 21غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم افغان باشندوں اور دہشتگردوں کے 9 سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا۔

ملزمان کے قبضے سے 50 کلاشنکوف،32رائفلیں، 64بندوقیں، 174پستول، 2ایم 16رائفلیں، 3ہزار493 مختلف بور کے کارتوس، 4 ہزار122 گرام چرس اور 11سو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔
تازہ ترین