• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے باعث عالمی سیاحت کو 320 ارب ڈالر کا نقصان

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں سیاحت کی صنعت کو پانچ ماہ کے دوران تین سو بیس ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کا کہنا ہے کہ جنوری سے مئی کے درمیان عالمی سیاحت کو تین سو بیس ارب ڈالر کا خسارہ ہوا ہے، اس عرصے میں سیاحوں کی آمد میں چھپن فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

سیاحت کی صنعت خسارے میں جانے سے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں متاثر ہوئیں۔ رواں برس کا خسارہ دو ہزار نو کے مالیاتی بحران کے خسارے سے بھی تین گنا زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کئی ممالک نے لاک ڈاؤن اور سفری پابندیاں عائد کردی تھیں۔

تازہ ترین