• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جن ممالک میں کورونا وائرس کنٹرول کر لیا گیا تھا ان ممالک میں ایک بار پھر کورونا کی وبا میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق ایشیا پیسیفک کے ممالک میں جہاں سب سے پہلے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سامنے آئے تھے اور ان ممالک میں وائرس پر قابو پا لیا گیا تھا، وہاں نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کم کرنے کے لیے جن حکومتوں کے کیے گئے اقدامات کو سراہا گیا تھا اب وہ کورونا کے نئے کیسز کے بعد جدوجہد کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ چین، ہانگ کانگ، جاپان اور آسٹریلیا میں بھی کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین