وزارت ریلوے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرلیے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے ریلوے کی 8 مزدور تنظیموں پر مشتمل مزدور اتحاد کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں وفد نے اپنےمطالبات سے شیخ رشید کو آگاہ کیا۔
اعلامیہ وزارت ریلوے کے مطابق شیخ رشید نے ریلوے ملازمین کے جائز مطالبات تسلیم کرلیے، مطالبات تسلیم ہونے پر 5 اگست کو ریلوے مزدور یونینز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔
ریلوے ملازمین کا اسکیل 4 سے 16 تک کے ٹیکنیکل الاؤنس میں فوری طور پر 25 فیصد کرنے کی منظوری دے دی۔
اس کے علاوہ وزیر ریلوےشیخ رشید نے گریڈ 1 سے 16 تک اپ گریڈیشن جلد کرنے کی یقینی دہانی بھی کروادی ہے۔