• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پشاور کے چڑیا گھر میں جانوروں کی دیکھ بھال کے نامناسب انتظامات کے باعث 9 ماہ کے دوران 18 جانور ہلاک ہوگئے۔

محکمہ جنگلی حیات کی رپورٹ کے مطابق تین جنگلی بلیاں مناسب پنجرہ نہ ہونے کے باعث ہلاک ہوئیں، دوسرے جانوروں کے حملے کے باعث ایک ہرن مارا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جال سے سر ٹکرانے کے باعث ایک زیبرا کی موت ہوئی، پنجرہ سے سر ٹکرانے کے باعث مارخور کی ہلاکت بھی ہوئی۔

چڑیا گھر میں ایک چیتا اور تین زرافہ جگر اور ڈائریا کی بیماریوں سے موت کا شکار ہوئے جبکہ لکڑ بھگا کی موت ٹیومر کے باعث واقع ہوئی۔

پشاور چڑیا گھر کے  پراجیکٹ ڈائریکٹر افتخارالزمان نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب سے کم جانور ہمارے چڑیا گھر میں مرے ہیں، جانوروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر نے کہا کہ جنگلی بلیوں کے لیے چڑیا گھر میں مناسب پینجرا نہیں ہے، انسانوں کی طرح جانور بھی بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں۔

تازہ ترین