• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، شاہ محمود کو مائیک دینے پر اپوزیشن کا شور


قومی اسمبلی میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو مائیک دینے پر اپوزیشن کی جانب سے شور شرابے پر اجلاس میں وقفہ کرنا پڑ گیا۔

بدھ کو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی طرف سے ذاتی وضاحت پر خواجہ آصف کی تقریر کے بعد وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کو مائیک دینے پر ایوان میں نعرے بازی اور شور شرابہ ہوا۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرا نام لیا گیا ہے میں بات کروں گا۔

یہ سن کر اپوزیشن اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے، اپوزیشن نے نو نو کی نعرے بازی کی۔

شاہ محمود قریشی نے ذاتی وضاحت پر بات کرنا چاہی تو اپوزیشن نے ایوان میں شور شرابہ شروع کردیا جس پرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگرمجھے نہیں بولنے دیں گے تو ہم پھر کسی کو نہیں بولنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک منٹ مراد سعید کو دیں، اپوزیشن چلی جائے گی اور خاموشی ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی شاہ محمود قریشی کی گھن گرج

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہاؤس چلانے کا، اسپیکر صاحب ہاؤس ان آڈر کریں۔

شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو دیکھ کر کہا کہ بند کرو یہ تماشے۔

اپوزیشن ارکان اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے، اپوزیشن نے مسلسل شور شروع کر دیا، اس دوران جب اپوزیشن نے بار بار کہنے پر شور شرابہ بند نہ کیا تو ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس میں نمازِ ظہر کا 10 منٹ کا وقفہ کر دیا۔

تازہ ترین