• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: ڈیری فارمرز کا دودھ کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ

کوئٹہ میں ڈیر ی فارم مالکان نے دودھ کی قیمتوں کو 15 سے 20 روپے تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، یکم اگست سے دودھ کے ہول سیل نرخ بڑھا کر 112 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ گھریلو صارفین کو دودھ 120 روپے کلو فروخت کیا جائے گا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دودھ کی قیمتوں پر نظر ثانی کیلئے ایک کمیٹی کام کررہی ہے۔

ڈیر ی فارم مالکا ن نے بتایا ہے کہ انہوں نے دودھ کے نرح 94 روپے سے بڑھاکر 112روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد گھریلو صارفین کو دودھ 120روپے فی لیٹر تک فروخت کیا جائیگا۔

ذرائع نے بتایاکہ ڈیری فارم مالکان کی جانب سے دودھ کے نرخ یکم اگست سے بڑھا ئے جائیں گے ۔

کوئٹہ میں دودھ کا سرکاری نرخ 94 روپے ہے جبکہ گھریلو صارفین کو دودھ 100سے 110روپے فی لیٹر فروخت کیا جاتاہے۔

ڈیری فارم مالکان نے اب دودھ کی قیمت 112روپے فی لیٹر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں اسٹنٹ کمشنر کوئٹہ ندا کاظمی نے جیو نیوز کو بتایا کہ دودھ کی قیمتوں پر نظر ثانی کےلئے ایک کمیٹی کام کررہی ہے، اس کمیٹی کی تجاویز  کی روشنی میں دودھ کی نئی قیمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین