سینیٹ میں قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ آج سینیٹ کی تاریخ کا اہم دن ہے، آج اہم آرڈیننس پاس ہوا ہے، اس بل کا ہمارے کچھ دوستوں نےساتھ نہیں دیا۔
سینٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ سیاسی بصیرت ہر لیڈر کی نشاندہی ہے، یہ ملک کی خدمت نہیں کوئی آپ کے لیے جال بچھائے اور آپ اس میں کود جائیں۔
شہزاد وسیم نے کہا کہ کلبھوشن کے حوالے سے کچھ دوستوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا، میں سب سے ایک بات کروں گا کہ خاطر جمع رکھیں کلبھوشن کہیں نہیں جا رہا ہے۔
قائد ایوان کا کہنا تھا کہ ریمنڈ ڈیوس بھی تھا جس نے سرعام خون بہایا اور چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ آج کسی کی جیت اور ہار کا دن نہیں ہے، آج پارلیمان کی کامیابی اور پاکستان کی کامیابی کا دن ہے۔