• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت علماء اسلام کی جانب سے سینیٹ میں بل کی مخالفت


جمعیت علمائے اسلام (ف) نے سینیٹ میں پیش کیے جانے والے اقوام متحدہ سلامتی کونسل انسداد دہشت گردی ترمیمی ایکٹ بل کی مخالفت کر دی ہے۔

جماعت علماء اسلامی کے سینیٹر مولانا عطاء الرحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مؤقف کو کیوں سنا نہیں جاتا، کیا ہم ملک و قوم کے دشمن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے ترامیم لا کر حکومت کو راستہ دینا اپوزیشن کی کمزوری ہے، دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں سے گلہ ہے کہ انہوں نے اپوزیشن کا ساتھ نہیں دیا بلکہ حکومت کی حمایت کی۔

سینیٹر مولانا عطا الرحمان نے کہا کہ آج کے بعد ہم اپوزیشن کے ساتھ فلور پر ساتھ چلنے کو تیار نہیں،حکومت کوجے یو آئی کو نظر انداز کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ہم اس بل کے ساتھ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی آنکھیں بند کر کے حمایت نہیں کر سکتے، کسی کمیٹی میں جمعیت علماء اسلام کو شامل نہیں کیا گیا۔

تازہ ترین