آپ آف لائن ہیں
بدھ14؍ذی الحج1441ھ5؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پتہ نہیں وزیراعلیٰ سندھ کو کب تک کورونا لگا رہے گا، فردوس شمیم

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فردوس شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ پتہ نہیں وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کب تک کورونا لگا رہے گا۔

کراچی میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم صاحب کا مشکور ہوں، پچھلے ہفتے 3 اہم اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ کہتا رہا ہوں کہ وفاقی حکومت کو مداخلت کرنا ضروری ہے، سندھ میں عوام کے حقوق کی بدترین پامالی ہو رہی ہے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کو کورونا ہوگیا ہے اس لیے نالے صاف نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیئے: فردوس شمیم نقوی اپنے ہاؤسنگ پراجیکٹ سے الگ ہوگئے

انہوں نے مزید کہا کہ بتایا گیا کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ لوگ سندھ میں صحت مند ہوئے۔

فردوس شمیم نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کیا ریکارڈ ہے؟ ریکارڈ تو یہ ہوتا کہ سب سے کم لوگوں کو سندھ میں کورونا ہوا۔

قومی خبریں سے مزید