• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس شمیم نقوی اپنے ہاؤسنگ پراجیکٹ سے الگ ہوگئے


پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرفردوس شمیم نقوی 16 سال بعد اپنے ہاؤسنگ پراجیکٹ سے الگ ہوگئے ہیں۔

فردوس شمیم نقوی نے 16 سالہ پہلے رہائشی منصوبے کا آغاز کیا تھا، اس پراجیکٹ کو اینٹی کرپشن نے گزشتہ برس فراڈ قرار دیا تھا۔

اینٹی کرپشن کے فراڈ الرٹ میں سونی ہیمبلٹ کو جعلی منصوبہ قرار دیا گیا تھا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے پی ٹی آئی رہنما کے پراجیکٹ سے علیحدگی کا اشتہار دے دیا۔

ایس بی سی اے نے اشتہار میں کہا کہ عوام 7 روز میں اپنی ادا کی گئی رقم کےلیے رجوع کریں۔

فردوس شمیم نقوی نے اس حوالے سے کہا کہ 2004 میں پلاٹوں کے اس منصوبے کا آغاز کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث منصوبے کو مکمل نہیں کرسکا۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ تقریباً 100 افراد نے اس منصوبے میں بکنگ کروائی تھی، اب تک 94 افراد کو رقم واپس کی جاچکی ہے۔

تازہ ترین