• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانوروں کی منتقلی کیلئے بھونڈا طریقہ اپنانے کی وڈیو سامنے آگئی


اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں جانوروں کی منتقلی کی بدانتظامی کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ڈنڈوں سے ڈرانے اور پنجرے میں آگ لگا کر شیر کی منتقلی کی بھدی کوشش کی گئی۔

مزید پڑھیے: اسلام آباد: مرغزار چڑیا گھر کی شیرنی ہلاک، شیر قریب المرگ

اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں انتظامیہ کی بدانتظامی نے شیرنی کے بعد شیر کی بھی جان لے لی۔

مرغزار سے جانوروں کی منتقلی کے دوران غیر ذمہ دارانہ طریقہ اپنانے کی وڈیو سامنے آگئی۔

مزید پڑھیے: مرغزار چڑیا گھر: جانوروں کی منتقلی کا معاملہ، اب تک 6 ہرن ہلاک

عملے کے ڈرانے پر شیر بوکھلا گیا، پہلے بھی جانوروں کی منتقلی کے دوران ہرن اور کئی جانور اور پرندے بھی زخمی ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کےعالمی ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف نے جانوروں کی موت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے جانوروں سے بدسلوکی کرنے والوں کےخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین