• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے معاملے پر کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم بنا دی۔

ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ڈاکٹر معین مسعود ہوں گے۔

ایف آئی اے کی ٹیم جعلی طور پر چینی کی افغانستان برآمد کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

تحقیقاتی ٹیم میں کسٹمز، ایف آئی اے اور ایف بی آر سمیت اسٹیٹ بینک کے نمائندے شامل ہیں، ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

چینی انکوائری کمیشن، معطل ڈپٹی ڈائریکٹر FIA قصور وار قرار،

وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔

تازہ ترین