• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا تعمیراتی شعبے کو سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت تعمیراتی شعبے کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہاؤسنگ، کنسٹرکشن اینڈ ڈیولپمنٹ کے اجلاس کی مزید تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ تعمیراتی شعبے کو ہر ممکن سہولت دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، بلڈرز کے لیے ون ونڈو سہولت کو یقینی بنانے کیلئے کڑی نگرانی کی جائے گی۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق بلڈرز نے وزیراعظم کو 1300 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرادی۔

اعلامیے کے مطابق ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز ( آباد) نےتعمیراتی منصوبوں پر 4 سے 5 ماہ میں کام کے آغاز کی یقین دہانی کرائی۔

اعلامیے کے مطابق آباد نے تعمیراتی شعبے میں مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ 13 بڑے تعمیراتی گروپس 6 ماہ میں ایک لاکھ مکانات کی تعمیر شروع کریں گے۔

اعلامیے کے مطابق نئے رہائشی منصوبوں کو گیس، بجلی اور دیگر بنیادی ضروریات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

تازہ ترین