• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی خریداری کی تحقیقات کرے، چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز


یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کی خریداری میں مبینہ خرد برد کے معاملے پر چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز بورڈ ذوالقرنین خان نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا، اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگی خریداری کی تحقیقات کرے۔

 خط کے متن میں ذوالقرنین خان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے یوٹیلٹی اسٹورز میں خرد برد اور تعیناتیوں پر تحقیقات کرے، اور وزیراعظم ریلیف فنڈ کے استعمال اور اس کی مانیٹرنگ کی تحقیقات کی جائیں، یوٹیلیٹی کارپوریشن نے سستی چینی خریدنے کے باوجود نہیں اٹھائی۔

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ وزیراعظم ریلیف پیکیج کے تحت دال، گھی، آئل، چاول کی خریداری کی تحقیقات کی جائیں، اسٹورز پرجولائی 2019 سےجون 2020 کے دوران فروخت کی انکوائری کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ نومبر 2018ء میں یوٹیلیٹی اسٹورز کو 8 ارب خسارہ اور دیوالیہ ہونے کے قریب تھا، حکومت نے اسٹورز چلانے کےلیے31 ارب 50 کروڑ کے فنڈز دیے، جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بے ضابطگیوں کی خبروں کے بعد وزیر اعظم نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

خط میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے یوٹیلیٹی اسٹورز میں مبینہ بےضابطگیوں کی تحقیقات ایف آئی اے سے کرانے کا حکم دیا۔

تازہ ترین