مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چینی درآمد کا حکومتی فیصلہ ’چینی ڈکیتی پارٹ تھری‘ ہے۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ چینی چور عمران مافیا نے ایک بار پھر ملک میں چینی کا ذخیرہ ختم کردیا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران مافیا چینی درآمد کی آڑ میں مزید اربوں روپے لوٹنےکی منصوبہ بندی کرچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب، پھر چینی انکوائری کمیشن بنائیں گے، خود کو ایک اور این آر او دیں گے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب، چینی مافیا کو 23 ارب روپے سے زائد عیدی دے رہے ہیں۔