• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: 24 گھنٹوں میں کورونا کےصرف 11 کیسز

بلوچستان میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔ صوبےمیں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کےصرف 11 مریض سامنے آئے، جبکہ کورونا میں مبتلا 14 افراد صحت یاب ہوگئے۔ اس وقت صوبے میں صرف 1477 مریض زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو صوبے میں 378 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 3 اضلاع سے 11 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مصدقہ تعداد 11743ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 14مریض مکمل صحت یاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد اب تک کورونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10130 ہوگئی ہے۔

صوبے میں 1477مریض زیر  علاج ہیں اور 160 افراد کے کورونا ٹیسٹ کی لیبارٹری رپورٹ آنا باقی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں اب تک کورونا سے 136 افراد کی اموات واقع ہوئی ہے۔ 

تازہ ترین