• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ میں مزید 1.5 ملین بچوں تک فری سکول کھانوں کو توسیع دی جانی چاہئے، سرکاری ریویو

لندن (پی اے) حکومت کی جانب سے قائم کردہ خوراک اور صحت مند کھانے کے ایک ریویو میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ میں فری سکول میلز کو مزید 1.5 ملین بچوں تک توسیع دینی چاہیے۔ نیشنل فوڈ سٹریٹجی نے متنبہ کیا کہ انگلینڈ میں کھانے کی عادات سست رفتار تباہی ہے۔ ریویو میں متنبہ کیا گیا کہ چائلڈ پاورٹی خراب ڈائٹ اور بھوک میں زہریلا تعلق ہے۔ ریویو نے جان بوجھ کر گمراہ کن پیکیجنگ کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان سے غلط تاثر مل سکتا ہے کہ کھانا صحت مندانہ ہے۔ فوڈ انڈسٹری پر الزام ہے کہ وہ خود اور اپنی پروڈکٹس کو ملفوف کر کے چھپاتی ہیں، غلط طور پر چھپاتی ہیں۔ رپورٹ میں مارکس اینڈ سپینسر میں فروخت ہونے والی پرسی پگ سویٹس کیلئے پیکجنگ کو بھی اجاگر کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہکوروناکی وجہ سے بھوک غربت اور بیروزگاری میں ڈرامائی اضافے کا خدشہ ہے۔ سویٹس کو اس دعوےکے ساتھ پروموٹ کیا جاتا ہے کہ ان میں کوئی مصنوعی رنگ یا منصوعی فلیورنگ نہیں ہے اور سافٹ گمز فورٹ جوس سے تیار کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں پوچھا گیا کہ کتنے والدین یہ چیک کرتے ہیں کہ وزن کے لحاظ سے تین سب سے بڑے اجزا گلوکوز سیرپ، چینی اور گلوکوز فروکٹوز سیرپ ہیں۔ رپورٹ کے مصنف ہنری ڈمبلبائی نے کہا کہ وہ اس لیے مارکس اینڈ سپینسر کی نشاندہی اس لیے نہیں کررہے کہ وہ سب سے بڑی گنہگار ہے بلکہ اس لئے کہ یہ ایک قابل اعتماد کمپنی ہے جو ہمیشہ صحیح کام کرنے کی جدوجہد کا وعدہ کرتی ہے۔ اس کے جواب میں مارکس اینڈ سپینسر کیلئے ایک ترجمان نے کہا کہ ہماری تمام پروڈکٹس پر واضح لیبلنگ ہوتی ہے تاکہ کسٹمرز اپنی مرضی کے مطابق خریداری کے بارے میں باخبر انتخاب کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ پرسی پگس کی بہت سی رینج ہیں ان میں ایک تہائی کم چینی والی ہیں۔
تازہ ترین