کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں کورونا کے8081مریض زیر علاج،320کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 11555 نمونوں کی جانچ کی گئی جس سے مزید 489 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔