ماسکو (جنگ نیوز )روس کےدارالحکومت ماسکو کی ایک عدالت نے سابق امریکی میرین فوجی ٹریور رِیڈ کو دو پولیس افسروں پر حملہ کرنے کے جرم میں 9 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ تاہم ریڈ نے اس جرم کے ارتکاب سے انکار کیا ہے۔ماسکو کےگلوونسسکی ضلع کی عدالت کے جج، دمتری آرنوٹ نے 30 جولائی کو سنائے گئے اپنے فیصلے میں ریڈ کو اخلاقی طور پر نقصان ہونے کے عوض ڈیڑھ لاکھ روبل یعنی 2ہزار ڈالر دونوں پولیس افسران کو فی کس دینے کا بھی حکم دیا ہے۔