• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کی پناہ گاہوں کو آئیڈیل شیلٹر ہوم میں تبدیل کیا جائے گا‘ ڈی سی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے گزشتہ روز جنرل بس سٹینڈ میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں کا قیام حکومت کا انتہائی احسن اقدام ہے،پناہ گاہ میں موجود سہولتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا،جنرل بس اسٹینڈ میں سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کے تعاون سے دوسری پناہ گاہ بھی تعمیر کی جارہی ہے،سیلانی ویلفئیر ٹرسٹ کو ایک کنال زمین جنرل بس اسٹینڈ انتظامیہ نے فراہم کی ہے،عامر خٹک نے کہا کہ جنرل بس اسٹینڈ ملتان میں ملک کے کونے کونے سے روزانہ ہزاروں مسافر آتے ہیں،ملتان کی پناہ گاہوں کو آئیڈیل شیلٹر ہوم میں تبدیل کیا جائے گا،عامر خٹک نے مزید کہا کہ وزیر اعظم ٹائیگر فورس سے عید نماز کے موقع پر ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے حوالے سے مدد لی جائے گی۔
تازہ ترین