سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس پر تمام سیاسی جماعتیں متفق اور متحد ہیں ۔
ملتان میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے درگاہ حضرت موسی پاک شہید میں نماز عید ادا کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں سخت لاک ڈاؤن ہے، انہیں آزادی ہونی چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب میں بہاولپور اور ملتان سیکرٹریٹ قابل قبول نہیں ، حکومت جنوبی پنجاب کو نہ تو سیکرٹریٹ دینا چاہتی ہے نہ ہی صوبہ دینا چاہتی ہے ، موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکی ہے ۔