• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برٹش پاکستانی عامر سرفراز ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن بن گئے

ملکہ برطانیہ نے وزیراعظم بورس جانسن کے مشورے پر برٹش پاکستانی عامر سرفراز کو ہاؤس آف لارڈز کا تاحیات رکن بنا دیا۔

عامر سرفراز کو کنزرویٹیو پارٹی کیلئے خدمات پر اعزاز سے نوازا گیا ہے، 38 سالہ عامر ہاؤس آف لارڈز کے کم عمر ترین رکن ہونگے۔

انہوں نے بوسٹن یونیورسٹی اور لندن اسکول آف اکنامکس سے تعلیم حاصل کی ہے۔

عامر سرفرازکا آبائی تعلق گجرات سے ہے، وہ روانی سے اردو بھی بولتے ہیں جبکہ کمیونٹی کو مرکزی سیاست کی طرف راغب کرنے کیلئے عامر سرفراز جنگ لندن میں مضامین بھی لکھتے رہے ہیں۔

عامرسرفراز کاکہنا ہے کہ ہاؤس آف لارڈز کا تاحیات رکن بننے کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات کی مضبوطی کیلئے کام کروں گا۔

تازہ ترین