• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں پولیس فورس کے کتے ایئر پورٹس پر مسافروں میں کورونا وائرس کا پتا لگائیں گے۔ اس حوالے سے کتوں کو خاص ٹریننگ دی گئی ہے۔

امارات نیوز ایجنسی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں ایئر پورٹس پہنچنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے کے لئے کتوں کو تیار کیا گیا ہے۔ اس طرح یو اے ای دنیا میں ایسا تجربہ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

خاص ٹریننگ اور سونگھنے کی بھرپور صلاحیت رکھنے والے یہ کتے مختلف ایئر پورٹس پر موجود رہیں گے۔ جو کچھ ہی سیکنڈز میں قریب سے گزرنے والے مسافروں کے پسینے سے ان میں بیماری ہونے یا نہ ہونے کا پتا لگالیں گے۔

دوسری جانب لبنان میں بھی اسی طرح کے تجربے پر کام کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین